ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور اس معاہدے پر یورپی فریقوں کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا.
اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریا کے وزیر خارجہ الگزینڈر شالنبرگ نے آج اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی.
محمدجواد ظریف نے دونوں ملکوں کے فروغ پاتے تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور اسے فروغ دینے پر تاکید کی۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ اس ملاقات کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کریںگے.
ایرانی صدر کی ملاقات کے بعد جواد ظریف اور الگزینڈر شالنبرگ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا.
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل اور جوہری معاہدے کی آخری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.