Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  •  ایران کی جیکیگور چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملہ ناکام

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے جنوب مشرقی ایران کی جکیگور چیک پوسٹ پر جیش الظلم نامی دہشتگرد گروہ کے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنادیا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی جیکیگور سرحدی چیک پوسٹ پر تعینات ایران کے بارڈر سیکورٹی جوانوں نے جیش الظلم دہشتگرد گروہ کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ان کے اہداف کو ناکام بنا دیا۔

اس سے قبل بائیس فروری کو بھی دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے جکیگور  چیک پوسٹ  پرحملہ کر کے بارڈر سیکورٹی فورس کے دو جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

مسلح دہشتگردوں اور ایجنٹوں نے گذشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کے اندر سے ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں اور اس علاقے کے بے گناہ شہریوں پر کئی بار دہشتگردانہ حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک  بارڈرسیکورٹی فورس کے متعدد اہلکار اور عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

دہشتگرد گروہ کے عناصر دہشت گردانہ حملے کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان کے اندر فرار کرجاتے ہیں  ۔

ٹیگس