Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی گفتگو، دونوں نے ایک دوسرے کو سراہا

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکومت کی یکطرفہ و ظالمانہ پابندیاں ختم کرانے کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو میں مسٹر ظریف نے کورونا کے خلاف جنگ میں اسلام آباد تہران کے درمیان یکجہتی کا ذکر کرتے ہوئے اس مہلک و قاتل وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی ملکوں کے درمیان تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں اٹھائے جانے کے سلسلے میں اسلام آباد کی جانب سے انجام پانے والی کوششوں کی وضاحت کی ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے ذریعے ایران میں پاکستانی زائرین کے علاج معالجے کے فیصلے کی تعریف کی۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے ایک سو پچاسی ممالک میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور تین لاکھ انیس ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں، جن میں سے چھیانوے ہزار سے زیادہ صحتیاب اور کم سے کم تیرہ ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ٹیگس