Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایرانی نوجوانوں کا کھلا خط

ایرانی نوجوانوں کی غیرسرکاری تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے معاملے پر ٹھوس توجہ دیں۔

ایران کی تین ہزار غیرسرکاری یوتھ آرگنائیزیشنوں نے ملک بھر کے نوجوانوں کی نمائندگی میں جاری کیے جانے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے مقابلے کی ضرورت کی پیش نظر ایران کے خلاف جاری غیر قانونی امریکی پابندیوں کو ختم کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز پھیلاؤ اور اس کے مقابلے کی ضرورت کے باوجود امریکہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کے تحت ایران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مصر ہے اور تہران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرتا چلا آ رہا ہے۔

ٹیگس