آزادی ٹاور پر چراغاں+ ویڈیو
Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران میں 12 فروردین مطابق پہلی اپریل کو روز جمہوریہ منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔
کتالیس سال قبل ایران کے عوام نے پہلی بار اپنی مرضی سے نظام حکومت کا انتخاب کیا تھا اور اٹھانوے فیصد سے زائد رائے دہندگان نے اسلامی جمہوریہ کا انتخاب کر کے الہی اور دینی تعلیمات کی بنیاد پر ایک حکومت کی تشکیل کے حق میں اپنا فیصلہ دیا تھا -
یہ دن ایران کی تاریخ میں ایرانی عوام کی خواہش و مرضی اور عزم و ارادے کے متجلی ہونے کا دن ہے- 12 فروردین مطابق 1اپریل 1979 کو انسانی تاریخ کی حریت پسندانہ تحریکوں کے کارناموں میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ ہوا جس کو عصر حاضرکی تاریخ میں ایک بے مثال واقعہ قرار دیا جا سکتا ہے-