کورونا کے موضوع پر بین الاقوامی کارٹوں مقابلے
Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
ہم کورونا کو شکست دیں گے، کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کارٹون مقابلے میں دنیا کے اٹھاسی ملکوں کے آرٹسٹوں نے چار ہزار دو سو خاکے ارسال کیے ہیں۔
اس بین الاقوامی کارٹوں مقابلے کا اہتمام شیراز یونیورسٹی کے شعبہ فن و ہنر نے کیا تھا۔
کارٹون مقابلوں کے منتظم اعلی مسعود شجاعی طباطبائی نے بتایا ہے کہ ہمیں موصول ہونے والے چار ہزار دو سو خاکوں میں سے، دو ہزار ایک سو اٹھاسی منتخب خاکوں کو ایران کاریکاتور نامی ویب سائٹ پر اٹھائیس روز کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت کے دوران تیرہ لاکھ چالیس ہزار لوگوں نے اس سائٹ کا وزٹ کیا۔
ہم کورونا کو شکست دیں گے کے زیرعنوان ہونے والے اس بین الاقوامی کارٹون مقابلے میں ایران، ترکی، ہندوستان، انڈونیشیا، برازیل، روس، صربیہ اور یوکرین سمیت دنیا کے اٹھاسی ملکوں کے کارٹونسٹ نے حصہ لیا۔