May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں سر فہرست

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران ، جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کی جانب سے معائنہ کرنے کی درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے عالمی سطح پر 2019 میں ایک بار پھر اس ادارے کے معائنہ کرنے کی درخواست کو قبول کرنے والے ملکوں میں سر فہرست رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے آج صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے انسپکٹروں کی جانب سے رکن ممالک میں ہونے والے 466 معائنوں میں سے 432 صرف ایران میں ہوئے جو صرف ایران میں 92 فیصد بنتی ہے۔ اس طرح ایران ایک بار پھر اس ادارے کے معائنہ کرنے کی درخواست کو قبول کرنے والے ملکوں میں سر فہرست ہے۔

ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے صاف اور شفاف ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کی رو سے ایران میں جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے انسپکٹروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر معائنے کئے جاتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جوہری معاہدے کی خستہ صورتحال، یورپی ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پرعمل نہ کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اس سے باہر امریکہ کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد صرف ایران کی جانب سے تعاون کو جاری رکھنا درست نہیں ہے۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی صورتحال میں تعاون کو جاری رکھنے، پہلی والی پوزیشن پر واپسی اور اسی طرح وعدوں پر نظرثانی کرنے کی متعدد چوائس ایران کے پاس ہیں اور ایران مقابل فریقوں کے اقدامات کی صورت میں ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتا ہے۔

ٹیگس