May ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے دو اہلکار شہید

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع سرباز میں پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں بارڈر سیکورٹی فورس کے دواہلکار شہید ہو گئے۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کا واقعہ جمعے کی صبح سرباز کے علاقے کلات میں پیش آیا۔ اس  جھڑپ  کے دوران دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ  علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور اسمگلروں کی تلاش اور سرکوبی کی کاروائی اب بھی جاری ہے۔

امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنے مذموم اہداف کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہوں اور انقلاب مخالف عناصر کی حمایت کر رہے ہیں تاہم ایرانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی ہوشیاری سے دشمن طاقتیں اپنے مذموم اہداف میں ناکام رہی ہیں۔

 

 

ٹیگس