Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • قانون کی پاسداری کرنے والے ممالک کو امریکہ کی دھمکی

ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات اپنے ٹوئیٹر پیغام میں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے ملک کی حیثیت سے امریکہ کی منہ زوری کی مذمت کی۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے میں امریکہ کی منہ زوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نہ فقط خود جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی بلکہ دوسرے ممالک کو بھی دھونس و دھمکی کے ذریعے اس کام کے لئے ورغلا رہا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایک ایسے ملک میں بدل چکا ہے کہ جو سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی نہ کرنے اور قانون کی پاسداری کرنے والے ممالک کو اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے۔

امریکہ کی جانب سے 8 مئی 2018 کو عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے اور جوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے 8 مئی 2019 کو اس معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ اور اعلان کیا۔

ٹیگس