Jul ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کا قتل تکفیری دہشتگردوں کے لئے امریکہ کا سب سے بڑا تحفہ

ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیری دہشتگرد اور اپنے حامیوں کے لئے سب سے بڑا تحفہ تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے کل شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے سلسلے میں سیاسی اور قانونی چارہ جوئی کرنے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونیوں کی طرف سے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے خلاف نفرت کی وجہ در اصل خطے میں تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان شہیدوں کے ناقابل فراموش کردار اور امریکی انسداد دہشت گردی شو کو بے نقاب کرنا تھی۔

ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ دنیا کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف حقیقی معرکہ آرائی میں ان دونوں  شہید کمانڈروں کی کوششوں کو سراہنا چاہئے کیونکہ ان کی مخلصانہ کوششوں سے دنیا کے تمام علاقوں میں تکفیری دہشت گردی کی روک تھام ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 29 جون 2020 کو تہران کے پراسیکیوٹر علی القاصی مهر نے ایرانی عدلیہ کی اعلی کونسل کے اجلاس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 36 امریکی فوجی اور سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم جاری کیا ۔

ٹیگس