Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۰ Asia/Tehran
  • افغان حکومت کا اتحادی کہنے والے امریکہ نے طالبان سے افغان حکومت کی عدم موجودگی میں معاملہ کیا

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ امریکہ ایک طرف خود کو افغان حکومت کا اتحادی قراردیتا ہے اور دوسری طرف طالبان سے افغان حکومت کی عدم موجودگی میں مذاکرات،معاملہ اور معاہدہ کرتا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے ساتھ گفتگو میں ایران اور طالبان کے  روابط کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ طالبان کو کس نے بنایا اور کس نے طالبان کو مدد فراہم کی اور افغانستان کے مستقبل کے بارے میں آج بھی کونسا ملک  طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی عدم موجودگی میں معاہدہ کرتا ہے۔ امریکہ اور طالبان کے تعلقات آج بھی خوشگوار ہیں۔

سید عباس عراقچی نےایران میں طالبان کے دفتر کی تردید اور طالبان سے منسوب مشہد کونسل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے طالبان نے اس نام سے کوئی کونسل تشکیل دے رکھا ہو لیکن  ہمارے ہاں اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا کہ ایران نے دیگر افغان گروہوں کی طرح  طالبان کے ساتھ بھی گفتگو کی اور ہم نے طالبان کے نظریات سنے اور ایران کا موقف بھی واضح کیا اس کے علاوہ ایران کا طالبان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ افغان قوم کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی افغان بھائیوں کی حمایت جاری رکھےگا، ایران اور افغانستان کے تعلقات دوستانہ، برادرانہ، اسلامی اور انسانی اصولوں پر استوار ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس