Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کی سائبر پاور میں اضافہ سے امریکہ پریشان

امریکہ کے سائبر سیکورٹی چیف نے سائبر اسپیس کے شعبے میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کا اعتراف اور اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق امریکی سائبر سیکورٹی چیف پاول ناکازون نے سائبر اسپیس کے میدان میں ایران کی بڑھتی ہوئی توانائیوں کو امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے روس، چین، شمالی کوریا اور ایران جیسے ملکوں کی سائبر توانائیوں کے بارے میں کہا کہ مذکورہ تمام ممالک نے سائبر اسپیس کے میدان میں کافی ترقی کرلی ہے۔ امریکہ کے سائبر سیکورٹی چیف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری تمامتر توجہ نومبر دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات کی سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹوں میں سی آئی اے کے حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے سائبر حملے تیز ہو گئے ہیں۔ امریکی حکام نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب دنیا بھر میں امریکہ اور اس کی انٹیلی جینس ایجنسیوں سے وابستہ ہیکروں کی تخریبی کاروائیوں کی رپورٹیں تواتر کے ساتھ ذرائع ابلاغ میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس