سعودی حکومت برابری کے تعلقات نہیں چاہتی، ایران کے وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ریاض کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے آمادہ ہے مگر سعودی حکومت ایران کے ساتھ برابری کے تعلقات نہیں چاہتی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں رہا ہے، کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انھوں نے ہمسایہ ممالک منجملہ خلیج فارس کے علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کی توسیع اور باہمی احترام اور برابری کے اصول کی بنیاد پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
وزیرخارجہ نے خلیج فارس کے بارے میں روس کے سیکورٹی منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے بھی ہرمز امن منصوبے کی تجویز پیش کی ہے جو درحقیقت روسی منصوبے کی ہی طرح ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4