Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کا بہیمانہ قتل، امریکہ کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا بہیمانہ قتل، امریکہ کے لئے کلنگ کا ٹیکہ ہے اور ایرانی قوم کو عراقی حکومت سے شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے معاملے کی بھر پور پیروی کرنے کی توقع ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عراق کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے ہاتھوں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی وحشی گری اور حملوں کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کا ساتھ دینے کو اپنی ذمہ داری سمجھا اور اپنے عراقی بھائیوں کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی عوام کی ایران کے نزدیک بڑی عزت و اہمیت ہے اور ایران، عراقیوں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ عراقی قوانین کی امریکہ مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس پر امریکہ کا بہیمانہ اور مجرمانہ حملہ، عراقی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے لہذا عراقی حکومت کو اپنی سرزمین سے امریکی فوج کے انخلا کو جلد از جلد یقینی بنانا چاہیے ۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ  کا اصلی سبب ہے۔

اس ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کی طرف سے مشکل  صورتحال میں عراق کی مدد کرنے اور تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں عراق کی حکومت اور عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور ایران کے باہمی تعلقات دینی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

عراق کے وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس