Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران مخالف سرگرمیوں کے اڈے امریکہ اور یورپ میں ہیں :جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی و یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگرد اور ایران مخالف ٹولوں کی مالی حمایت اور میزبانی کا سلسلہ بند کریں۔

فارس نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا یہ بیان ہفتے کی شام ایرانی انٹیلیجینس کے ذریعے ایک دہشتگرد اور ایران مخالف ٹولے کے سرغنے کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ دہشتگرد اور ایران مخالف ٹولوں نےامریکہ اور یورپی ممالک میں اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں اور وہ وہاں سے ایران کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیاں انجام دینے، عام شہریوں کی جان لینے اور ملک میں بلوا و فساد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی سرکردگی میں مغربی ممالک کی جانب سے ایران میں اسلامی نظام کے خاتمے کے خواہاں دہشتگرد ٹولوں کی ہونے والی حمایت پر رد عمل دکھاتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ مغربی ممالک دہشتگردوں کی مالی حمایت اور انکی میزبانی کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے یورپ اور امریکہ میں اپنے اڈے بنا رکھے ہیں اور وہ وہاں سے ایران کے اندر قتل و غارت اور بلوے کے منصوبے تیار کرتے ہیں اور پوری بے شرمی کے ساتھ ایران میں عام شہریوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کی انٹیلی جینس نے ایک نہایت پیچیدہ آپریشن کرتے ہوئے تندر نامی ایک دہشت گرد گروہ کے سرغنہ جمشید شارمہد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس دہشگرد ٹولے کا ہیڈکوارٹر امریکہ میں تھا اور وہ ایران میں مسلحانہ اور تخریبی کارروائیوں کی سربراہی کرتا تھا۔ گزشتہ دہائیوں کے دوران جمشید شارمہد ایران میں مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ میں رہ کر کام کرنے والے ایک دہشت گرد گروہ پر ایرانی انٹیلی جینس کی کاری ضرب

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس