Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran

منگل کے روز بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے سب سے پہلے لبنان کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا اور امداد روانہ کی۔ 

ایران نے سب سے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ وہ لبنانی قوم اور حکومت کی ہر سطح پر مدد کے لئے تیار ہے۔ 

 انسان دوستانہ امداد کی دو کھیپیں لبنان ارسال کی جا چکی ہیں۔

لبنان کے وزیر صحت حمد حسن نے بیروت کے الحدث یونیورسٹی کامپلیکس میں قائم ایران کے موبائل اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایران نے جس تیزی سے ان کے ملک کی مدد کی ہے وہ  قابل توجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے جو امداد بھیجی ہے ان میں ماہر ڈاکٹرز  اور سرجنز کے علاوہ فیلڈ ہسپتال ،  دوائیں، میڈیکل آلات اور غذائی اشیاء شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امداد رسانی میں ایرانی بھائیوں نے جو تیز رفتاری دکھائی ہے اس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور قدردانی کرتے ہیں۔

ایران کی جانب سے اعلان کئے جانے کے بعد سے بین الاقوامی انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا عمل شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔  ترکی اور روس نے بھی لبنان کے لئے طبی وسائل و آلات، دوائیں اور غذائی اشیاء کے علاوہ میڈیکل ٹیمیں روانہ کی ہیں۔

ٹیگس