Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں امریکہ ملوث

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ٹنڈر نامی دہشت گرد گروپ کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلے میں تندر دہشتگرد گروپ کے لئے امریکی حمایت پر احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی حکومت کے خلاف کارروائی کرے۔

مجید تخت روانچی نے اپنے مراسلے میں ایران میں اس ٹولے کے ذریعے کئے گئے دہشت گردانہ حملوں اور جرائم کے بر سرعام اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تندر دہشت گرد گروپ امریکہ سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے  ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تہران میں امریکی مفادات کا تحفظ کرنے والے ملک کے توسط سے اس گروپ کے دہشت گردانہ جرائم کی بار بار امریکہ کو اطلاع دی مگر اب تک اُس نے ایران میں اس گروپ کے دہشتگردوں کو کارروائی کرنے سے روکنے یا انکی گرفتاری کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے امریکہ سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ تندر ایک مسلح دہشت گرد گروہ ہے جس نے 2008 میں شیراز کی امام بارگاہ سید الشہداء میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس سانحے میں بچوں سمیت 14 افراد شہید اور 215 زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گرد گروہ تندر کے سرغنہ شارمهد کو یکم اگست 2020 کو ایرانی انٹیلی جنس کے جوانوں نے گرفتار کیا۔

ٹیگس