امریکی انخلا سے نیا مشرق وسطی وجود میں آئے گا: ایران
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے کہا ہے کہ خطے سے امریکی دہشت گرد فوج کے انخلا کے بعد جدید مشرق وسطی وجود میں آئے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر حسین عبداللہیان نے ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہوک (Brian Hook ) کے متحدہ عرب امارات کی فلسطینیوں کے ساتھ خیانت اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو نئے مشرق وسطی سے موسوم کرنے کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے حکام کو یہ جان لینا چاہیے کہ نیا مشرق وسطی امریکہ کی دہشت گرد فوج کے انخلا کے بعد وجود میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا مشرق وسطی امریکہ کی دودھ دینے والی گائیوں سے پاک ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات نے ابھی حال ہی میں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی اور اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔