Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کا تحفظ ضروری ہے؛ ایران و آسٹریا کا مشترکہ بیان

آسٹریا کے وزیر خارجہ نے ایران جوہری معاہدے کو سب سے مؤثر سفارتی معاہدہ قرار دیتے ہوئے اس سمجھوتے کو بچانے کیلیے ہر ممکن کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

ویانا کے دورے پر گئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آسٹریا کے وزیر خارجہ الکسنڈر شالنبرگ کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر آسٹرین وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے میں باقی تمام فریقوں سے اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا آسٹریا ہمیشہ اس معاہدے کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور وہ یورپی شراکت داروں کی مدد سے مشرق وسطی میں اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور 4+1 گروپ کے درمیان جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آج بروز منگل ویانا میں منعقد ہو رہا ہے۔

سید عباس عراقچی ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیگس