Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • عوام کی خدمت، مسلح افواج کے فرائض میں شامل ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کی خدمت کو ملک کی مسلح افواج کے اقدامات میں سے ایک عظیم اقدام قرار دیا ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ملٹری آفیسرز یونیورسٹی کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے علاوہ بھی مسلح افوج کے کاندھوں پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ مسلح افواج کا ایک اہم ترین کام قوم کو خدمات فراہم کرنا ہے جن میں ڈیموں اور شاہراہوں کی تعمیر جسے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور صحت کے میدان میں خدمات شامل ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی مسلح افوج کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پوری طرح شریک ہیں جبکہ معاشی امداد کے حوالے سے بھی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسلح افواج کی ٹریننگ یونیورسٹیوں میں حصول علم کو قابل فخر اور اہم قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ ان یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان مسلح افواج کا حصہ بن کر ملکی سلامتی کا تحفظ کرتے ہیں جو کسی بھی ملک کی بقا کے لیے ضروری ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

 

ٹیگس