ایران کے صدر نے دی حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت کی مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے عالمی سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ علاقائی اور عالمی تعاون سے دنیا میں درپیش چیلنجز بشمول کورونا وبا پر جلد از جلد قابو پا سکیں گے۔
حسن روحانی نے ان پیغامات میں مزید کہا کہ آج کی دنیا کو سیاسی، ثقافتی، معاشرتی اور معاشی بحرانوں کا سامنا ہے لہذا ممالک کے سربراہوں کو باہمی تعاون سے ان بحرانوں سے نکلنے اور کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی (ع) امن اور دوستی کے علمبردار تھے اور ہمیں امید ہے کہ بنی نوع انسان الہامی ادیان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے انسانی فضیلت اور کمال کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں عیسائی برادری کو نئے عیسوی سال 2021 کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے سے پوری انسانیت کیلئے امن، انصاف اور کامیابی کے حصول کی فراہمی ہوگی۔