حضرت عیسی (ع) کی ولادت مبارک ہو: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی ولادت کی مبارکباد دی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انگریزی زبان میں اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی مسلمانوں اور ایرانی اور غیر ایرانی عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی عالمی سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں عیسائی برادری کو نئے عیسوی سال 2021 کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے سے پوری انسانیت کیلئے امن، انصاف اور کامیابی کے حصول کی فراہمی ہوگی۔