Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پسپائی

امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل مندوب رچرڈ ملز نے ایک خط میں یہ اعلان کیا۔ مسٹر ملز نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ارسال کئے گئے اپنے مکتو ب میں کہا کہ میں سلامتی کونسل کو اپنی حکومت کی جانب سے مطلع کرتا ہوں کہ امریکہ اپنے فیصلے کو واپس لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست 2020 میں ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیوں کی مدت بڑھانے میں ناکامی کے بعد ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنے کی کوششیں تیز کر دی تھیں ۔

ٹیگس