Feb ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • یورپ نے دعوے کیے لیکن عمل نہیں کیا، وزیر خارجہ جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں نے ایٹمی معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یورپ نے دعوے تو بہت کیے مگر ایٹمی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا۔
جامع ایٹمی معاہدے سے متعلق اجلاس میں امریکہ کی بطور مہمان شرکت سے متعلق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ کسی رسمی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ وہ ایٹمی معاہدے کا رکن نہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے مطابق ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدرآمد آج سے روک دیا گیا ہے البتہ سیف گارڈ معاہدے پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے بار ے میں کا کہنا تھا کہ طے پایا ہے کہ ایران ایٹمی سرگرمیوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرکے اپنے پاس محفوظ رکھے گا اور یہ ویڈیوز آئی اے ای اے کو فراہم نہیں کی جائیں گی۔

ٹیگس