Mar ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کے منصوبے پر دستخط سے دونوں ممالک کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کے منصوبے پر کل ہونے والے دستخط  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس سمجھوطے سے دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط و پائیدار ہو جائیں گے۔

اس سے قبل ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا تھا کہ ایران اور چین کے تعلقات کی تاریخ صدیوں پرمحیط ہے ۔

محمد جواد ظریف نے چین کو مشکل دور کا دوست اور ساتھی قرار دیا اور کہا کہ ہم ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے دورمیں چین کے اقدامات اور موقف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس کی قدردانی کرتے ہیں۔

ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون کے سمجھوتے سے اقتصادی وثقافتی میدانوں سمیت مختلف شعبوں میں تہران اور بیجنگ کے درمیان تعاون کی گنجائشیں اور اس کا مستقبل عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔

ٹیگس