Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ساٹھ فیصد یورے نیئم کی افزودگی پر امریکہ و یورپ کی تشویش بے بنیاد ہے ۔ صدر حسن روحانی

ایران کے صدر نے ساٹھ فیصد یورے نیئم کی افزودگی کے بارے میں امریکہ اور یورپ کی تشویش کو مسترد کردیا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے جمعرات کو پیٹروکیمکل صنعت سے متعلق چار پروجیکٹوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی ساٹھ فیصد یورے نیئم کی افزودگی شروع کرسکتے تھے اور ساٹھ فیصد یورے نیئم کی افزودگی کے بارے میں امریکہ و یورپ کی تشویش غلط ہے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ اور ایٹمی سمجھوتے میں شامل دیگر ممالک کے سامنے صرف ایک راستہ ہے اور وہ یہ  ہے کہ ایٹمی سمجھوتے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس پر پوری طرح عمل درآمد شروع کردیں۔

ایران کے صدرنے یاد دہانی کرائی کہ اگر وہ ایسا کریں تو ایران بھی فورا جانچ پڑتال کے بعد جو زیادہ طول نہیں پکڑے گی ، ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد بحال کردے گا۔

قومی پروجیکٹوں کی رونمائی کا ترسٹھواں پروگرام جمعرات کو صدر حسن روحانی کی موجودگی میں شروع ہوا ۔

ایران میں پیٹروکیمیکل منصوبوں میں ایک ہزار تئیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس سے آٹھ سو پچاس لوگوں کو روزگار فراہم ہوا ہے ۔

ٹیگس