Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے اعلی حکام سے بات چیت کے لئے تہران پہنچے ہیں -

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تہران میں اپنے قیام کے دوران وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کے ساتھ ساتھ  صدر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے اہم دوطرفہ اورعلاقائی وعالمی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ 

پاکستان کے وزیرخارجہ کے دورہ ایران کے موقع پر بدھ کوایران اور پاکستان کے درمیان پیشین اور مند مشترکہ سرحد کا باضاطہ افتتاح کیاجائے گا اور اس کو تجارت اور دونوں ملکوں کے عوام کے لئے کھول دیا جائےگا-

تہران کے لئے روانہ ہونے سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران صرف ہمارا ہمسایہ ملک نہیں ہے بلکہ آزمایا ہوا دوست ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس دورے میں کوشش ہوگی دوطرفہ تعلقات کو اور زیادہ مستحکم بنائیں-

ٹیگس