Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • کورونا کو شکست دینے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ٹوئیٹ میں لکھا کہ اب جبکہ ہندوستان کو کورونا کے شدید ترین بحران کا سامنا ہے اور یہ ایک انسانی المیہ بن چکا ہے ایران، ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے اور ایران ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے اور ہر روز اس میں 3 لاکھ سے زائد افراد مبتلا اور 2 ہزار 500 سے زائد ہلاک ہو رہے ہیں۔

ٹیگس