May ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں پیشرفت، اکثر افراد اور اداروں کے نام پابندیوں کی فہرست سے خارج

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران کے اکثر افراد اور اداروں کے نام پابندیوں کی فہرست سے نکالنےپر اتفاق ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ  برائے سیاسی امور اور اعلی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ویانا مذاکرات میں ایران کے اکثر افراد اور اداروں کے نام پابندیوں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کی فہرست میں باقی افراد اور اداروں کے بارے میں بھی مذاکرات جاری ہیں۔

سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مذاکرات مختلف شعبوں میں جاری ہیں اور توانائی، گاڑیوں کی صنعت، بینکنگ اور مالی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ سنیچر کو ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے وفود نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں ایرانی وفد نے نائب وزیر خارج سید عباس عراقچی کی قیادت میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق  اجلاس میں پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی اقدامات سے متعلق تینوں  ورکنگ گروپس کی مشاورتوں اور ان کےکام کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات میں شریک وفود نے آئندہ مذاکرات میں زیادہ سنجیدگی اور تیزرفتاری کے ساتھ نتیجے کی طرف بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس