May ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • اور اب شام سے ایرانی فوج یمن بھیجے جانے کا دعوی ! ایرانی سفارت خانے نے جاری کیا بیان

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی آناتولی کا بے بنیاد دعوی شکست خوردہ سعودی اتحاد کے دعوے کی تکرار ہے۔

ترکی میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے ایک باضابطہ بیان میں شام سے ایرانی فورسز کے یمن بھیجے جانے سے متعلق ترکی کی سرکاری نیوز‍ ایجنسی کی خبر کو بے بنیاد قراردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد دعوی ز‍مینی حقائق سے ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کی لاعلمی کا مظہر ہے۔

بیان کے مطابق یہ من گھڑت دعوی یمن کی المناک اور غیر انسانی جنگ کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کے منافی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ ہی جنگ کے خاتمے پر زور دیتا رہا ہے اور تہران نے اس مسئلے کے سیاسی راہ حل کے حصول کے مقصد سے اقوام متحدہ کی کوششوں کی بھی حمایت کی ہے۔

 واضح رہے کہ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی آناتولی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے  یمن کی عوامی فورسز کی مدد اور تقویت کے لئے صوبہ دیرالز‍ور میں تعینات 120 سپاہیوں کو یمن روانہ کیا ہے، شکست خوردہ سعودی اتحاد کی جانب سے اسی طرح کے بے بنیاد دعوے کئے جاتے رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس