غزہ میں کشیدگی کے دوران ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایرانی وزير خارجہ شام پہنچے
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف شام کے دورے پر روانہ ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لینے کے مقصد سے ایک وفد کے ہمراہ آج صبح دمشق کے دورے پر روانہ ہوئے۔
شام کے اعلی حکام اور فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ان کے دورے کا محور ہیں۔
محمد جواد ظریف دمشق میں اپنے قیام کے دوران مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال شامی قیادت اور فلسطینی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گے۔
محمد جواد ظریف کو شام کے وزیرخارجہ فیصل المقداد نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران
شام کے دورے کی دعوت دی تھی۔