May ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اور برطانیہ کے  وزرائے خارجہ کو ایران کا انتباہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے کہا ہے کہ اپنی اور اپنے ملک کی ساکھ خراب کرنے کی بجائے جوہری معاہدے کے احیاء پر توجہ دیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب‌ زاده نے اپنی ٹوئیٹ میں امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کے مقبوضہ فلسطین کے دوروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے  وزرائے خارجہ  کی جانب سے جوہری معاہدے کے سخت ترین دشمن کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوششیں، ایٹمی معاہدے کی تحریف کا باعث بنیں گی اور اس سے سرد مہری جنم لے گی۔

سعید خطیب‌ زاده نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جس غاصب ریاست کو راضی کرنے کیلئے آپ کوششیں کر رہے ہیں اس نے اس معاہدے کو ختم کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لایا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے  وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے موقع پر ایٹمی معاہدے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے ایران اور ایٹمی معاہدے کے خلاف باتیں کیں۔

ٹیگس