ایران کے وزیر خارجہ کی اپنے برطانوی ہم منصب سے گفتگو
Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۶ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اقتصادی جنگ کو مذاکرات میں دباؤ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہے ۔
وزیر محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ امریکہ اقتصادی جنگ کو مذاکراتی عمل میں ایران کے خلاف بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے سے باز رہے اور ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے کرے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام فریقوں کو ایٹمی معاہدے کی پابندی کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں تہران اور لندن کے درمیان کونسلر افیئر کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔