Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • سمجھوتے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ

ویانا مذاکرات میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیشہ سے زیادہ کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم کچھ بنیادی مسائل ابھی بھی حل طلب ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے باہر نکلنے کے بعد گزشتہ برسوں کے دوران بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر ہم مقابل فریق کے ساتھ کسی اچھے سمجھوتے پر پہنچتے ہیں تو اس کو قبول کریں گے، بصورت دیگر ایران کی موجودہ یا آئندہ کوئی بھی حکومت مقابل فریق سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ہم یہ اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے ایٹمی سمجھوتے کے ساتھ جو کیا ویسا پھرنہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو چاہئے کہ اس نے مذاکرات کے ذریعے ماضی میں جو کیا ہے اس کی اصلاح کرے۔

ٹیگس