Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • کینیڈا کو ایران میں ہوائی سانحہ سے متعلق رپورٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں

ایران نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے دائرہ اختیار سے باہر ہوائی حادثات کے بارے میں کینیڈا کو اپنی مرضی کی رپورٹ دینے یا اس پر تبصرہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی امور محسن بہاروند نے یوکرائنی طیارے کے حادثے سے متعلق کینیڈا کی حالیہ رپورٹ کے رد عمل میں کہا کہ اس رپورٹ کا وہ حصہ جو اسلامی جمہوریہ ایران کی تحقیقاتی ٹیم کی  رپورٹ پر نکتہ چینی کے حوالے سے ہے وہ تکنیکی طور پر بے بنیاد ہے اور اسی لئے ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

محسن بہاروند نے کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے اس کیس کو عالمی عدالت انصاف میں بھجوائے جانے کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات سے دکھائی دیتا ہے کہ وہ دباو کی وجہ سے بیانات دے رہے ہیں اس لئے کہ یہ شہری ہوا بازی کی صنعت کے حقائق کے بر خلاف ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری 2020ء کو یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس