Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کے خلاف امریکی دہشت گردی، اقتصادی شکل میں جاری ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی دہشت گردی اب اقتصادی شکل میں جاری ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے مسافر بردار طیارے پر امریکی حملے اور بے گناہوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایرانیوں کے خلاف امریکی مظالم اور دہشت گردی کا سلسلہ اب اقتصادی دہشت گردی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ تینتیس سال قبل تین جولائی کو امریکہ نے ، ایرانی مسافر بردار طیارے کو مار گرایا تھا اور اس میں سوار تمام دو سو نوے عام شہریوں کو شہید کردیا تھا۔

وزیر خارجہ نے لکھا کہ میں اس وقت ایک نوجوان سفارت کار تھا اور میں اس بات کا گواہ ہوں کہ امریکہ نے اس انسانی المیے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ تین جولائی انیس سو اٹھاسی کو خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے نے ایران کے ایک مسافر بردار طیارے کو جو بندر عباس سے دبئی جارہا تھا میزائل سے حملہ کرکے مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں تمام دوسو نوے مسافر اور عملے کے افراد شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس