Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  •    افغانستان کے چار اعلی سطحی وفود کا دورہ ایران

سید رسول موسوی نے کہا ہے کہ افغانستان کے چار اعلی سطحی وفود بیک وقت اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کررہے ہیں

 اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی نے کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں چار افغان وفود ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے دارالحکومت تہران کا دورہ کررہے ہیں۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید رسول موسوی نے بدھ کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اس خبر کے ذیل میں بتایا ہے کہ تہران بیک وقت چار افغان وفود کا میزبان ہے۔

 1. افغان پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کا وفد

 2 ۔ طالبان کا اعلی سطحی سیاسی وفد

 3۔ افغانستان کا اعلی سیاسی نمائندہ وفد

 4۔ افغان پناہ گزینوں کا نمائندہ وفد۔

قطر میں طالبان کے دفتر کے ترجمان نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ  طالبان کے وفد کا دورہ تہران ایرانی حکام کی سرکاری دعوت پر ہو رہا ہے اور شیرمحمد عباس استانکزئی بھی اس وفد کی سربراہی کریں گے۔

افغانستان میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور خانہ  جنگی نے خطے کے ممالک خصوصا ایران کے لئے تشویش پیدا کردی ہے اور تہران تنازعات میں الجھے سبھی فریقوں کے مابین امن مذاکرات  کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس