Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • ترقی و پیشرفت کی جانب ایک اور قدم ؛ ایران سے بحیرہ عمان تک ایک ہزار کلومیٹر طویل تیل پائپ لائن کا افتتاح

خام تیل کو آئل فیلڈ سے بحیرہ عمان تک پہنچانے والی طویل پائپ لائن نے کام شروع کردیا ہے۔

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایک آن لائن تقریب کے دوران ایک ہزار کلومیٹر طویل تیل پائپ لائن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزارت پیٹرولیم کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

 ایک ہزار کلومیٹر طویل یہ پائپ لائن ایران کی تاریخ میں پہلی بار خام تیل کو بحیرہ عمان کے ساحلوں پر واقع آئل ایکسپورٹ ٹرمنلوں اور دیگر تنصیبات تک پہنچائے گی۔

یہ پائپ لائن ایران کے صوبہ بوشہر کے ضلع گناوہ سے شروع ہوتی ہے اور ایک ہزار کلومیٹر کا راستہ طے کرنے اور دو صوبوں، فارس اور ہرمزگان کو عبور کر کے جاسک کی بندرگاہ تک پہنچتی ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل  پر ترپن ارب تومان لاگت آئی ہے اور دس ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ 

فی الحال اس پائپ لائن کے ذریعے یومیہ تین لاکھ بیرل خام تیل منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مکمل گنجائش کے ساتھ یہ پائپ لائن دس لاکھ بیرل یومیہ تیل سپلائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ پائپ لائن ایرانی کمپنیوں نے تعمیر کی ہے جبکہ اس کی تعمیر، تنصیب اور آپریشن کے لیے ضروری اکیانوے فیصد آلات اور وسائل بھی اندرون ملک تیار کیے گئے ہیں۔

ٹیگس