Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک کی الزام تراشیوں پر ایران کا اعتراض

ایران نے سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے تہران کے خلاف بعض ممالک کی جانب سے من گھڑت الزام تراشیوں پر اعتراض کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر زہرا ارشاد نے سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے برطانیہ، رومانیہ اور لائیبیریا کی جانب سے ایران پر بے بنیاد اور من گھڑت الزام تراشیوں پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔

ایران کے تحریر کردہ مراسلے میں آیا ہے کہ مذکورہ تین ممالک نے کوئی ثبوت پیش کئے بغیر اور صرف "بہت احتمال ہے"، ’’ابتدائی جائزے سے پتہ چلتا ہے‘‘، ’’بین الاقوامی شرکا‘‘ یا ’’ایک یا چند ڈرون‘‘ جیسی عبارتوں کا سہارا لے کر کوشش کی ہے کہ اپنے من گھڑت الزامات کو ایران کے سر تھوپ دیا جائے۔

سفیر ایران نے مزید کہا کہ یہ الزامات جو، سب سے پہلے آشکارا طور پر سیاسی مقاصد کے تحت صیہونی حکومت کی زبان پر آئے، حقیقت کے برخلاف اور سیاسی و اخلاقی اعتبار سے غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

اقوام متحدہ میں سفیر ایران نے زہرا ارشادی کا کہنا تھا اسلامی جمہوریہ ایران اپنی طولانی سرحدوں کے باعث خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بہت سے مفادات کا حامل ہے، اسی لئے وہ اس خطے کی سکیورٹی کو اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اسکی تقویت میں ہمیشہ سرگرم رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ مراسلہ سلامتی کونسل کے ایک دستاویز کے طور پر شائع کیا جائے۔

ٹیگس