Oct ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ: دھمکیوں کے

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جوہری پروگرام کے بارے میں آئی اے ای اے کے سربراہ کے تازہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دھمکیوں کے " ناکام تجربے" کو دہرانے سے مزید ناکامی ہی ملے گی

سحر نیوز/ ایران: ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے رافیل گروسی کے گزشتہ روز کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے یہ بات تشویش میں کہی ہے یا دھمکی کے طور پر، لیکن جو لوگ ایسی دھمکیاں دیتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایک ناکام تجربہ کو دہرانا ان کے لیے ایک اور ناکامی کا باعث بنے گا-

واضح رہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی ساٹھ فی صد افزودہ یورینیئم کی تقریباً چارسو کلوگرام مقدار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ اورغاصب اسرائیل کے حملوں نے نقصان ضرور پہنچایا ہے لیکن اس کی تکنیکی صلاحیتوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے-

 

ٹیگس