فرانسسکا آلبانیز: غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا آلبانیز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے جو تیسری دنیا کے چند بااثر ممالک کی حمایت سے کی جا رہی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اس رپورٹ میں صیہونی حکومت پر بین الاقوامی قوانین کی منظم خلاف ورزیوں کا الزام لگایاگیا ہے۔
آلبانیز نے کہا کہ بعض ممالک نے اپنی براہ راست حمایت اور مادی امداد کے ذریعے اس بحران میں حصہ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال نے ان حکومتوں اور ان کے عوام کے درمیان ایک غیر معمولی خلیج پیدا کر دی ہے جس نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
آخر میں انہوں نے بین الاقوامی نظام کا شیرازہ بکھرنے کی روک تھام کے لیے، ذمہ داری کے ساتھ نا انصافی کا مقابلہ کرنے اور عدل و انصاف کے قیام پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا ایک تقدیر ساز انتخاب کے دہانے پر ہے اور فیصلہ کن اقدام کے ذریعے ہی نئی دنیا کی تعمیر کی امید کو زندہ رکھا جا سکتا ہے۔