Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • عراق کی قومی خودمختاری اور ارضی سالمیت پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بغداد میں عراق کے صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جو عراق کی حمایت میں علاقائی اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد میں ہیں عراقی صدر برہم صالح سے ملاقات کی اس موقع پر بغداد اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئےعراق کی آزادی، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں عراق کے صدر نے عراق کی حمایت میں علاقائی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے پہلے دورہ عراق کو اہم قرار دیتے ہوئے عراق  کیلئےایران کی حمایت کی  قدر دانی کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے بھی ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں فریقین نے علاقائی تبدیلیوں ، خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس اجلاس کے موقع پرعراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے عراق میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے انعقاد کی حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہو‏ئے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

الحلبوسی نے اس ملاقات میں امیر عبداللہیان کو ایران کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عراقی پارلیمنٹ کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگس