پاکستان کے لئے تیل اور گیس کی برآمدات میں اضافہ ہوگا: ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کو تیل اور گیس کی برآمدات کی مقدار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیئم نے ھمسایہ ملک پاکستان کو تیل اور گیس کی برآمدات بڑھانے کی خبر دی ہے۔
وزیر پٹرولیئم جواد اوجی نے پاکستان کے ساتھ ہوئے حالیہ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پٹروليئم کے منصوبوں میں اگلے کچھ مہینوں میں پاکستان کو پٹرولیئم مصنوعات کی برآمدات کی مقدار بڑھانا شامل ہے۔
اسکے علاوہ انہوں نے گیس کی تجارت اور برآمدات بڑھانے کے لئے ترکمنستان و عراق سمیت دیگر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مذاکرات کی بھی خبر دی۔
وزیر پٹروليئم جواد اوجی نے کہا کہ وزرات پٹروليئم کے منصوبے کے تحت ملک میں تیل اور پٹرولیئم کی مصنوعات کے پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ملک میں نئی ریفائنریوں کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چار برس میں ملک کی ریفائنریوں کی گنجائش ڈیڑھ گنا بڑھ جائے گی۔