ایران کی نئي حکومت ، استقامتی محاذ کی حمایت پر توجہ اور زور دیتی ہے ، وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران میں حزب اللہ کے نمائندے عبداللہ صفی الدین نے ، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان سے ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں لبنان میں نئي حکومت کی تشکیل پر اس ملک کی حکومت اور عوام کی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوگا اس ملک کے مسائل حل ہو جائيں گے اور لبنانی عوام کی امیدیں پوری ہوں گی۔
وزیر خارجہ امیر عبداللھیان نے واضح کیا کہ ڈاکٹر رئیسی کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نئي حکومت ، استقامت کی حمایت کرتی ہے اور اس پر خاص توجہ رکھتی ہے ۔
انہوں نے صیہونیوں اور تکفیریوں کے سامنے لبنان عوام کی استقامت کو علاقے کی اور دنیا بھر کی تمام حریت پسند اقوام کے لئے قابل فخر قرار دیا۔
وزیر خارجہ ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کے درمیان تعلقات ميں فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران ، مختلف شعبوں میں لبنان کی ضرورتوں کو پورا کرنے پر آمادہ ہے ۔
اس ملاقات میں ایران میں حزب اللہ کے نمائندے نے بھی امیر عبداللھیان کو ایران کے نئے وزير خارجہ بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ لبنانی عوام ، سختیوں میں مدد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے اسی طرح لبنان کے لئے ضروری ایندھن کی ترسیل کے لئے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ۔