ایران کے وزیر خارجہ نے کی عراق کے صدر اور کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے صدر اور کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عراق کے صدر برهم صالح سے ہونے والی ملاقات میں ایران اور عراق کی اسٹریٹجک تعلقات اور اس کے فروغ اور تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عراق کے صدر نے گزشتہ برسوں میں ایران کی جانب سے عراق کی مدد پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس دورے میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ایزابٹ تراس، وینزویلا کے وزیر خارجہ فلیکس بلاس، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور اسپین کے اپنے ہم منصب خوسہ مانوئل آلبارز سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور یورپی یونین سے تعلقات سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یورپ سے تعلقات کو بہتر بنانے کی سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی میں یورپ اور دیگر تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو ترجیح حاصل ہے۔