ھمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات، ایران کی خارجہ پالیسی کی پہلی ترجیح
Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
ایران نے کہا ہے کہ ھمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان محمود عباس زاده مشکینی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ھمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا استحکام اور فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک من جملہ آذربائیجان کے ساتھ روابط میں کشیدگی پیدا کرنا ایران کے دشمنوں کی آرزو ہے۔
باکو میں ایران کے سفیر سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور ایران کے اچھے تعلقات خراب ہونے والے نہیں ہیں ۔