جدیدترین ڈسٹرائر کی تیاری ایرانی بحریہ کے مستقل پروگرام کا حصہ ہے: ایڈمیرل شہرام ایرانی
ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے آپریشنل ضرورتوں کے مطابق ڈسٹرائر کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
ایران کی بحری فوج کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ اور دفاعی صنعت میں مزید ڈسٹرائر کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم اس شعبے میں خودکفیل ہو چکے ہیں اور بحریہ کی آپریشنل ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔
انھوں نے بحر اٹلانٹک سمیت دنیا کے دیگر اسٹریٹیجک سمندروں میں ایرانی بحری بیڑوں کی موجودگی کے سلسلے میں کہا کہ ہمارا کہنا یہ ہے کہ ہم سمندر کے راستے دنیا میں کہیں بھی نہایت تیزی سے پہنچ سکتے اور موجود رہ سکتے ہیں۔
اس ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ ایران کے بحری بیڑوں کی موجودگی، دشمنوں کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں اپنی ذات پر یقین، خود اعتمادی اور استقامت کا مظہر ہے اور مشن پر روانہ کئے جانے والے ایرانی فوج کے بحری بیڑے، اسلامی نظام کی طاقت اسلامی نظام کی طاقت و توانائی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اطمینان و سیکورٹی اور امن و دوستی کے پیغام کے بھی حامل ہوتے ہیں۔