Oct ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • صیہونیوں اور دہشت گردوں کی موجودگی برداشت نہیں: صدر ایران

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ارد گرد کے علاقوں میں صیہونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ اچھی ہمسائیگی کی پالیسی دو طرفہ ہونا چاہیے اور یہ اصول نیک نیتی اور تعمیری تعاون سے مشروط ہے۔

صدر ایران نے تعمیری تعاون کو خطے کی تمام اقوام کی اقتصادی ترقی اور فلاح و بہبود کا بنیادی رکن قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ قفقاز کے علاقے میں قریبی تعاون کا عملی نمونہ پیش کرنے کی پوری گنجائش موجودہ ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک بار پھر تہران کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ خطے کی سلامتی کو علاقائی میکینزم کے ذریعے یقینی بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے  کہا کہ شرپسندوں اور اقتدار کے بھوکوں کی مداخلت، علاقائی اقوام کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔

صدر نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہوگیا ہے کہ اپنی سلامتی کو دوسروں کے سپرد کرنے کی پالیسی ہمیشہ ناکام رہی ہے۔

ٹیگس