Oct ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کا ایک اسکواڈرن عمان کی بندرگا پہنچ گیا

ایرانی بحریہ کا ایک اسکواڈرن ، خیر سگالی دورے پر عمان کی بندرگا سلالہ پہنچ گیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی بتایا ہے کہ کھلے سمندروں میں ایران کے مواصلاتی راستوں اور جہازرانی کا تحفظ، ایسے بحری مشن بھیجنے کا اہم ترین مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کا اسکواڈرن، امن، دوستی اور سلامتی کا پیغام لیکر عمان کی سلالہ بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے اور اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان بحری اور فوجی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے بتایا کہ بحریہ کی ریپڈ ایکشن فورس نے پچھلے چند روز کے دوران خلیج عدن میں پانچ ایرانی بحری جہازوں پر قزاقوں کے حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

ٹیگس