Oct ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران اور  پاکستان کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور  پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ما بین گفتگو ہوئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے گفتگو کی۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے اس دعوتنامہ کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس دونوں ملکوں کی افغانستان میں صلح و ثبات کے قیام میں مشترکہ پہل ہے اور اس کا انعقاد اس ملک کے عوام کے لئے بہت اہم ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کے ہمسایہ ملکوں سمیت پوری دنیا کے ملکوں سے ان دونوں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرنے پر تاکید کی۔

یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دو جمعوں کو مسلسل دو الگ الگ شہروں میں نماز جمعہ کے دوران امریکی و تکفیری دہشتگرد ٹولے داعش نے حملے کر کے سیکڑوں شیعہ نمازیوں کو شہید و زخمی کر دیا تھا۔

 

ٹیگس